Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نالائق اور نااہل حکومت کی ناکامیوں نے پاکستان کی مشکلات بڑھا دی ہیں، عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نالائق اور نااہل حکومت کی ناکامیوں نے پاکستان کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختون خوا کے ارکان اسمبلی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات کی اندرونی کہانی بول نیوز سامنے لے آیا۔

ارکان نے دورانِ ملاقات گفتگو میں کہا کہ ارکان اسمبلی پر پارٹی چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ ارکان اسمبلی کو پارٹی چھوڑنے سے متعلق کالز موصول ہو رہی ہیں۔

ارکان نے عمران خان سے گفتگو میں کہا کہ پارٹی چھوڑنے کے عوض مختلف آفرز کی جا رہی ہیں، ہمیں کہا جاتا ہے 40 ارکان اسمبلی توڑ لیے گئے ہیں۔ ہمیں کہا جاتا ہے پی ٹی آئی ختم ہو رہی ہے۔

عمران خان نے ارکان کو جواب دیا کہ آپ لوگ فکر نہ کریں سب ٹھیک ہو جائے گا، کے پی کے میں دہشت گردی میں اضافہ انتہائی افسوس ناک ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہماری ساڑھے تین سال کی محنت پرامپورٹڈ حکومت نے پانی پھیردیا۔ ملکی معیشت دن بدن خطرناک تباہی کی طرف جارہی ہے۔

چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے فوری عام انتخابات کا اعلان کیا جائے۔ نالائق اور نااہل حکومت کی ناکامیوں نے پاکستان کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔

خیبرپختون خوا کے ارکان اسمبلی سے عمران خان نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے ہر پاکستانی باہر نکلے اور احتجاج کرے۔ آپ لوگ فکر نہ کریں سب ٹھیک ہو جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا کے ارکان اسمبلی نے عمران خان کو دورے کی بھی دعوت دی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version