Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی ، ہلکی بارش اور برفباری کا امکان

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سردی کی شدت برقرار ہے اور صبح سے سرد ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے تاہم آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور ہلکی بارش کے ساتھ برفباری متوقع ہے 

 تفصیلات کے مطابق  اس وقت کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور 14 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم دن میں  ہوا 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی اور درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

’آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورمطلع ابر آلود رہے گا ‘ محکمہ موسمیات

 محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق شمالی بلوچستان ،خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان ،خطۂ پوٹھوہاراور کشمیرمیں ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے۔

آج صوبہ سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ صوبہ پنجاب، صوبہ بلوچستان، صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔

اسلام آباد، دیر، چترال، سوات ،کوہستا ن، ایبٹ آباد ، باجوڑ، کرم، پشاور،چارسدہ ،کوہاٹ ،خطۂ پوٹھوہارمیں سرد موسم کے ساتھ شام سے ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے۔

جبکہ کشمیر، گلگت، بلتستان، مری ،کوئٹہ، ژوب، زیارت، ہرنائی، قلعہعبداللہ، قلعہ سیف اللہ،چمن، پشین ، گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدید سرد ہونے کے ساتھ  ہلکی بارش اور برفباری کا امکان  ہے ۔

 پنجاب ،خیبر پختونخوا کے میدانی علا قوں سمیت بالائی سندھ ،لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، فیصل آباد، سرگودھا، اوکاڑہ، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر،منگلہ، منڈی بہاؤالدین، جوہرآباد، سکھر، لاڑکانہ، حیدر آباد،موہنجوداڑو اور ڈیرہ غازی خان  دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کا موسم

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد  جبکہ بالائی علاقوں سمیت شمالی بلوچستان کا موسم شدید سرد رہا۔ تاہم پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔

آج ریکارڈ کیے گئےدرجہ حرارت

لیہ میں منفی 15، اسکردو میں منفی 14، استور اورگوپس میں منفی 10، ہنزہ  میں منفی 8 ، قلات اورکالام  میں منفی7، گلگت اوربگروٹ منفی 6  اور پاراچنار میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version