Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رحیم یار خان؛ نایاب پرندے اور پالتو جانوروں کا اتوار بازار

صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں پرندوں اور جانوروں کا بازارسج گیا ہے جہاں جانوروں اور پرندوں کا شوق رکھنے والے شہری خریداری کے لیے پہنچ گئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں پالتوں جانوروں اور پرندوں کا اتواربازارلگ گیا ہے جس میں ہر رنگ و نسل کے پرندے موجود ہیں خصوصاً طوطے، کبوتر، دیسی مرغی جبکہ جانوروں میں خرگوش اور بلیاں دستیاب ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پالتو جانوروں کےشوقین افراد پنجاب، سندھ اوربلوچستان کےعلاوہ دیگر  شہروں سے یہاں آکر خرید وفروخت میں مصروف ہیں۔

 رحیم یار خان میں اتوار کے روز لگنےوالے جانوروں کے اس بازار میں  نایاب نسل اور تمام اقسام کے پرندے اور  پالتو جانوروں سمیت ان  کی  ہر قسم کی خوراک بھی دستیاب ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version