وانواتو میں طاقتور 7.0 شدت کے زلزلے کے چند گھنٹے بعد جنوبی بحر الکاہل کے علاقے کے کچھ حصوں کے لیے سونامی کی وارننگ واپس لے لی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق امریکہ کے جیولوجیکل سروے نے کہا ہے کہ جنوبی بحر الکاہل کے ملک وانواتو میں 7.0 شدت کے زلزلے نے تباہی مچائی ہے۔
زلزلے کے بعد اس علاقے کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی تھی جسے چند گھنٹے بعد واپس لے لیا گیا۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ آج مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے کے قریب آیا، اس زلزلے کا مرکز پورٹ اولری سے 23 کلومیٹر دور تھا اور اس کی گہرائی 27 کلومیٹر کے قریب تھی۔
سونامی کی وارننگ جاری کرنے والے پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے کہا کہ سونامی کا خطرہ جو اس نے قریبی وانواتو کے ساحلوں کے لیے جاری کیا تھا گزر چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ترکیہ میں شدید زلزلے کے جھٹکے، 22 افراد زخمی
غیر ملکی خبروں کے مطابق پہلے وارننگ جاری ہونے کے بعد وانواتو کے کچھ باشندے اونچی جگہ پر بھاگ گئے۔
ایسپیریٹو سینٹو کے گاؤں ہاگ ہاربر سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ طالب علم کیسن پور نے کہا کہ اس نے زمین کی ایک بہت بڑی ہلچل محسوس کی۔

کیسن پور نے کہا کہ ہم بالکل سمندر پر تھے، ہم ساحل پر کیکڑے کی تلاش میں تھے، زمین کے لرزتے ہی ہم اپنی جان بچانے کے لیے بھاگے اور پھر اپنے گھروں کو بھاگے۔
کیسن پور نے مزید کہا کہ تقریباً 1,000 لوگوں کے گاؤں میں اس کے گھر میں زلزلے نے ہر چیز کو زمین پر گرا دیا تھا.
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کا شہر تبوک زلزلے سے لرز اٹھا
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ لوگ سمندری لہروں کے خوف سے اونچی جگہ کی جاتے دیکھے گئے ہیں، اور ابھی تک علاقے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
وانواتو کی آبادی 2 لاکھ 80 ہزار افراد پر مشتمل ہے اور یہ کئی درجن جزائر پر مشتمل ہے، وانواتو پیسیفک رنگ آف فائر کے عین اوپر واقع ہے، جہاں ٹیکٹونک پلیٹیں آپس میں ٹکراتی ہیں، اور یہاں اکثر زلزلہ اور آتش فشاں کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔
نومبر میں بھی وانواتو کے شمال میں ایک قریبی جزیرہ ملک، سلیمان جزائر، 7.0 کے زلزلے سے متاثر ہوا تھا لیکن شدید زخمیوں یا نقصانات کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔