Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہزارہ کلچر ڈے پر قائدآباد سے شاہراہ فیصل تک پرامن ریلی کا کامیاب انعقاد

وجاحت علی ربانی اور سید عمران شاہ نے قائدآباد سے شاہراہ فیصل تک پرامن ریلی کے کامیاب انقعاد پر ہزارے والوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

پاکستان میں آج علاقائی سطح پر ہزارہ کلچر ڈے منایا گیا۔ اس مناسبت سے کراچی سمیت مختلف شہروں میں پر امن ریلیاں نکالی گئیں جب کہ کراچی میں بھی الگ الگ ریلیاں نکالی گئیں۔

کراچی کے علاقے قائدآباد سے ہزارہ کلچر ڈے چیف آرگنائزر وجاحت علی ربانی اور سید عمران شاہ  کی قیادت میں شاہراہ فیصل تک پر امن ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں کی نے شرکت کی۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں بچے اور بوڑھے بھی ریلی میں شامل تھے جنہوں نے ثقافتی لباس زیب تن کیے ہوئے تھے۔

ہزارہ کلچر ڈے کے حوالے سے منقعد کردہ اس پروگرام میں نوجونواں کی بڑی تعداد نے قافلے کی شکل میں شاہراہ فیصل تک پر امن مارچ کیا جب کہ نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر روایتی رقص کرکے بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر سے ہزارہ کلچر ڈے چیف آرگنائزر وجاہت علی ربانی نے اپنی قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں خاص طور پر نوجوانوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے بڑی تعداد میں ہماری ثقافتی تقریبات میں شرکت کرکے نہ صرف اس کو کامیاب بنایا بلکہ ہماری پر امن ریلی کو بھی چار چاند لگادیے، ہمارا اصل مقصد اپنی شناخت اور کلچر کو پروموٹ کرنا ہے جس میں آج ہم کامیاب ہوئے ہیں۔

دوسری جانب سید عمران شاہ کا کہنا تھا کہ میں کراچی میں بسنے والے تمام ہزارے والوں کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے ہزارہ کلچر ڈے کے موقع پر یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہماری قائدآباد کی اس پر امن ریلی میں شرکت کی اور زندہ دل قوم ہونے کا ثبوت دیا۔

سید عمران شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہزارہ کلچر ڈے کے موقع پر ہماری ریلی میں نوجوان نسل نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے پورے شہر کو ایک مثبت پیغام دیا ہے اور یہ بتایا ہے کہ اس شہر میں بسنے والے کہ لاکھوں کی تعداد میں ہزارے وال متحد ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version