سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں ملک شہزاد اعوان نے چیئرمین کی طبیعت دریافت کی اور ان کی صحتیابی کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے تمام ارکان اور عہدیداران آپ کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں بہت محرومی ہے، یہ شہر اپنے وارث کے طور پر آپکو دیکھتا ہے، انشاءاللہ کراچی،حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات میں ہم جیتیں گے جبکہ میئر کراچی اور میئر حیدرآباد بھی پی ٹی آئی کا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں؛ترقی کا انحصار انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ میں ہے، عمران خان
ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ سندھ میں ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں اور کشمور کندھ کوٹ میں ڈرائیورز اغوا کی وارداتوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا، کے پی کے اور اور پنجاب حکومت ٹرانسپورٹرز کے ساتھ تعاون کرتی ہیں۔
صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے آبائی حلقہ این اے 95 کے ووٹرز کی بڑی تعداد کراچی میں رہتے ہیں، عمران خان نے این اے 95 میانوالی کے کراچی میں مقیم عوام سے رابطے میں رہنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
