چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد سے دبئی میں ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دورے میں اماراتی صدر الشیخ محمد بن زاید آل نہیان نے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر كا استقبال كیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے آج دبئی کے ضابیل پیلس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں علاقائی صورتحال اور دونوں ممالک كے درمیان دوطرفہ تعاون و شراكت داری كو بڑھانے كے طریقوں پر تبادلہ خیال كیا گیا۔
