Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نواز شریف اور مریم نواز جینیوا سے لندن واپس پہنچ گئے

سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز سوئٹزرلینڈ کے شہر جینیوا سے لندن واپس پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز سوئٹزرلینڈ کے شہر جینیوا سے لندن واپس پہنچ گئے۔

نواز شریف 4 جنوری کو مریم نواز کے ہمراہ جینیوا گئے تھے۔ جینیوا میں مریم نواز کی گلے کی سرجری ہوئی جس کے بعد وہ روبصحت ہیں۔ اس دوران نواز شریف نے جینیوا میں چند ذاتی ملاقاتیں بھی کیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر خارجہ بلاول بھٹو سمیت حکومت وزراء جنیوا میں موجود تھے جہاں پاکستان کو سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے جنیوا کانفرنس میں مجموعی طور پر 9.7 ارب ڈالرز دینے کے وعدے کیے گئے ہیں۔

اس دوران مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے ہمراہ جنیوا میں ہی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version