Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جعلی دودھ تیار کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کاروائی کے دوران جعلی دودھ بنانے والےگروہ  کو گرفتار کرتے ہوئے  بڑے پیمانے پرجعلی دودھ تلف کر دیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں جعلی دودھ تیار کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری ہے ڈیری سیفٹی ٹیموں کا چونیاں قصور کےعلاقے میں واقع امانت ملک کلیکشن سینٹر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق  چھاپے کو دوران 1100 لیٹر جعلی دودھ تلف کیا گیا ہے ساتھ ہی دودھ بردار گاڑی، مکسنگ مشین ، سکمڈ ملک پاؤڈر، کیمیکلز، 20 کلو ملک پاؤڈر اور 5 کلو آئل بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے اس حوالے سے بتایا کہ ملک کلیکشن سینٹر میں چھپ کر پاؤڈر، کیمیکلز اور گندا گھی ڈال کر دودھ جیسا سفید گاڑھا محلول تیار کیا جاتا تھا۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک نے کہا کہ جس وقت چھاپہ مارا گیا اس وقت ناقص پاؤڈر، کیمیکلز اور مضرِصحت گندے آئل سے تیار کردہ دودھ گاڑی نمبر CAJ-6784 میں بھرا جارہا تھا ۔

’ڈیری سیفٹی ٹیموں کی بروقت کارروائی سے جعلی دودھ کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا‘ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

مدثر ریاض ملک نے کہا کہ جعلی یا ملاوٹی دودھ کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے اور ہم عوام تک معیاری دودھ کی فراہمی کے لیے ٹریسیبل دودھ کا نظام لا رہے ہیں۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے  واضح طور پر کہا کہ جعلی دودھ بنانے والے عناصر کا جڑ سے خاتمہ کرنے کے لیے عوام کا ساتھ  دینا انتہائی ضروری ہے۔  اس کے لئے صحت دشمن عناصر کیخلاف فیس بک ایپلی کیشن پر ٹال فری نمبر 1223 پر شکایات درج کروائی جاسکتی ہے۔

 واضح رہے کہ جعلی دودھ تیار کرنے والے 3 سپلائرزخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version