دانیہ شاہ کی درخواستِ ضمانت کے معاملے پر کراچی کی مقامی عدالت نے مدعی مقدمہ دعائے عامر کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ کراچی میں معروف اینکرپرسن مرحوم ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کی ویڈیوز وائرل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت کی سماعت 14 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے مدعی مقدمہ دعائے عامر کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔
سماعت کے دوران عدالت نے ایف آئی سمیت دیگر کو بھی نوٹسز جاری کردیے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے دانیہ شاہ کی ضمانت خارج کرنے پر جیل بھیجا تھا۔
دانیہ شاہ کی جانب سے ان کے وکیل نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ دانیہ شاہ بے گناہ ہیں ویڈیوز انہوں نے وائرل نہیں کیں، استدعا ہے کہ دانیہ شاہ کی ضمانت کی درخواست منظور کی جائے۔
