Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکٹرک بس کا ایئرپورٹ پر ٹرائل ٹیسٹ کا آغاز

سندھ حکومت کی جانب سے ایئرپورٹ پر بس سروس کا کام تیز کردیا گیا ہے جس کے بعد الیکٹرک بس کی ایئرپورٹ پر ٹرائل ٹیسٹنگ شروع کردی گئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ پر بس سروس کا کام تیز کردیا گیا ہے جس کے بعد الیکٹرک بس کے ذریعے شہری ائیرپورٹ  با آسانی جاسکیں گے۔

 ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ پر بس سروس شروع کرنے کے لئے مخصوص سڑک کو ٹھیک کیا جارہا ہے جس کے بعد سندھ حکومت الیکٹرک بس سروس آئندہ چند دن میں شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

الیکٹرک بس کی کراچی ایئرپورٹ پر ٹرائل کے لئے سی اے اے، محکمہ ٹرانسپورٹ سمیت دیگر اداروں کے حکام جائزہ لینے کے لئےموجود ہیں۔

 علاوہ ازیں برطانیہ  اور امریکی طرز پر سٹی ٹوئر کا آئیڈیا بھی الیکٹرک بس کے منصوبے میں شامل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version