Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کینیا، ضمیر کا سودا کرنے والے 14 فٹبالرز اور 2 کوچز معطل

کینیا میں اپنے ضمیر کا سودا کر کے ملک کی ساکھ کو خراب کرنے والے 14 فٹ بالرز اور 2 کوچز کو معطل کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق فٹ بال کینیا فیڈریشن نے نیشنل لیگ میں دھوکہ دہی اور میچ فکسنگ کے الزامات پر 14 فٹ بالرز اور 2 کوچز کو معطل کر دیا ہے۔

فٹ بال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ کینیا کی پریمیئر شپ ٹیم ٹسکر کا ایک کھلاڑی معطل ہونے والوں میں شامل تھا۔

معطل ہونے والوں میں زو کیریچو فٹ بال کلب کے چھ کھلاڑی بھی شامل تھے، جنہیں 2021 میں فیفا کے انٹیگریٹی یونٹ کے ذریعے میچ فکسنگ کا قصوروار پایا گیا تھا اور کینیا پریمیئر لیگ سے نکال دیا گیا تھا۔

فٹ بال کینیا فیڈریشن (ایف کے ایف) نے کہا کہ اس نے ان ملزمان کو معطل کر دیا ہے، بشمول کینیا کی پریمیئر شپ سائیڈ ٹسکر کے کھلاڑی کے جس کے خلاف ابھی باضابطہ تحقیقات نہیں ہو جاتیں۔

FIFA lifts ban off Kenyan national football federation | Al Mayadeen English

کینیا کی فٹ بال فیڈریشن نے اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ فٹ بال کینیا فیڈریشن کو خفیہ رپورٹس موصول ہوئی ہیں جن میں مختلف کھلاڑیوں اور آفیشلز کے میچ فکسنگ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔

فیڈریشن کا کہنا ہے کہ لیگ کی سالمیت اور اس کی ساکھ کو بچانے کے لیے فوری طور پر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے، اور جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہوتی یہ کھلاڑی معطل رہیں گے۔

کینیا فٹ بال فیڈریشن نے لیگ کی تمام ٹیموں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ معطلی کی مدت کے دوران معطل شدہ کھلاڑیوں اور کچز کے ساتھ کھیل سے متعلق کسی بھی رابطے سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ فروری 2020 میں، فیفا نے کینیا کے چار کھلاڑیوں پر پابندی عائد کر دی تھی، ایک کھلاڑی پر تاحیات پابندی لگائی گئی تھی، جو کہ لیگ میچز کو فکس کرنے کی بین الاقوامی سازش کا حصہ تھا۔

اسی اسکینڈل پر کینیا کے پانچ ریفریوں کو بعد میں معطل کردیا گیا تھا۔

کینیا فروری 2022 میں فنڈز کے مبینہ غلط استعمال پر فیفا کی جانب سے معطل کیے جانے کے بعد نومبر میں بین الاقوامی فٹ بال میں واپس آیا اور فٹ بال کی ایک نگراں کمیٹی مقرر کی ہے۔

یاد رہے کہ 2004 میں فیفا نے کینیا کو حکومتی مداخلت کی وجہ سے تین ماہ کے لیے معطل کر دیا تھا، لیکن ملک کی جانب سے نئے قوانین تیار کرنے کے لیے قبول کیے جانے کے بعد صورت حال تبدیل ہو گئی۔

متعلقہ خبریں