Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آج کی ریسیپی؛ مزیدار فرنچ ٹوسٹ

سردی کے موسم میں ہلکا پھلکا ناشتہ کرنے کا بالکل بھی دل نہیں کرتا، بس سب کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ کچھ خاص اور منفرد ہو۔

آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں ناشتے کیلئے فرنچ ٹوسٹ کی ترکیب ، گھر پر بنائیں خود کھائیں اور گھر والوں کو بھی کھلائیں، تعریف لازمی ہو گی۔

فرنچ ٹوسٹ

اجزاء:

•انڈے_____ 3 عدد

•دودھ_____ 1 چوتھائی

•دار چینی پاؤڈر_____ آدھ چائے کا چمچ

•پیسی ہوئی چینی_____ 1 کھانے کا چمچ

•ونیلا ایسنس_____ 1 چائے کا چمچ

•کھانے کا تیل_____ 2 کھانے کے چمچ

•مکھن_____ 2 کھانے کے چمچ

•شہد_____ حسبِ ضرورت

ترکیب:

ایک برتن میں انڈے پھینٹ لیں اور دودھ، دارچینی پیسی ہوئی،ونیلا ایسنس ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔

اب ایک پین میں کھانے کا تیل ، مکھن ڈال لیں اور سینڈوچ بریڈ کو انڈوں کے پیسٹ میں ڈپ کر کے فرائی کر لیں۔

گارنش کے طور پر شہد لگا لیں۔

آپ کے مزے دار فرنچ ٹوسٹ تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ناشتہ نہ کرنے کے نقصانات جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

متعلقہ خبریں

Exit mobile version