Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جینا مرنا عمران خان کے ساتھ ہے، اسد قیصر

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مرنا جینا عمران خان کے ساتھ ہے۔

مانچسٹر میں عمران خان کے دست راست برطانوی بزنس مین انیل مسرت کی جانب سے دیے گئے عشائیہ سے خطاب کر تے ہوئے  سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مرنا جینا عمران خان کے ساتھ ہے ، عمران خان کی پاکستان کو خودار ملک بنانے کی جدوجہد کی جنگ آخری سانس تک لڑوں گا۔

اس موقع پر میزبان انیل مسرت نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں ہیلتھ سسٹم ناکام، اکانومی برباد ہںو چکی ہے، تعلیمی نظام کا برا حال ہے۔

انھوں نے کہا کہ ملک دیوالیہ ہونے جا رہا ہے اوورسیز پرامید ہیں کہ عام انتخابات کے بعد نئی حکومت پاکستان کوسیاسی و سفارتی اور معاشی طورپرمستحکم کر سکتی۔

تقریب سے برطانوی پارلیمنٹ کے رکن افضل خان، لار ڈ واجد خان ، چانسلر آف مانچسٹر یونیورسٹی نذیر احمد نے بھی خطاب کیا ۔

تقریب کے اختتام پر نبیل مسرت نے مہمانوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پاکستان کے ساتھ مخلص ہے اور یہ واحد شخص ہے جو پاکستان میں حقیقی معنوں میں تبدیلی لا سکتا ہے۔

عمران خان کے معاون خصوصی برائے یورپ معروف برطانوی بزنس مین انیل مسرت نے مانچسٹر میں اسد قیصر سابق اسپیکر قومی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ تقریب منعقد کی، جس میں برطانوی پارلیمنٹ کے رکن افضل خان ، لار ڈ واجد خان ، مانچسٹر یونیورسٹی کے پہلے چانسلر نذیر احمد ، بزنس مین نبیل مسرت اور کمیونٹی کی دیگر اہںم شخصیات نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version