Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن نے 25 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کردی

الیکشن کمیشن نے سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پر 25 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پرسنیٹ کے 4 جبکہ قومی اسمبلی کے 21 ارکان کی رکنیت بحال کی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹر احمد خان، سینیٹرانوار الحق کاکڑ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی رکنیت بحال کر دی گئی۔

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پبلک اکاؤٹس کمیٹی نورعالم خان، رضا ربانی کھر، سید باسط احمد سلطان کے علاوہ شزہ فاطمہ خواجہ، مسرت آصف خواجہ، شاہدہ رحمانی کی رکنیت بھی بحال کی۔

الیکشن کمیشن نے سالانہ مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پر اراکین کی رکنیت بحال کی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version