Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک میں طبی سہولیات کی قلت،درآمدی مسائل سے سنگین بحران کا خدشہ

 پاکستان کے اسپتالوں میں استعمال ہونے والی 90 فیصد میڈیکل ڈیوائسز امپورٹ کی جاتی ہیں امپورٹ رکنے کی وجہ سے اسپتالوں میں صحت کی فراہمی کا عمل رکنے کا  اندیشہ ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیکل اور سرجری کے آلات سمیت مشینری کی امپورٹ میں درپیش مسائل کی وجہ سے اسپتالوں میں طبی سہولتوں کی فراہمی کا سنگین مسٔلہ پیدا ہورہا ہے۔

بول نیوز ذرائع کو متاثرہ مریض نے بتایا کہ میو اسپتال لاہور میں آپریشن کے آلات اور میڈیسن سب ختم ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے آپریشن تھیٹر بند ہے اور گزشتہ 11 روز سے میو اسپتال میں کوئی آپریشن نہیں ہوسکا ہے۔

 علاوہ ازیں ایمرجنسی میں ڈرپ سیٹ، آئی وی لائن ، گاز، سرنجیں ،پٹیاں سرجیکل آلات اور برینولہ بھی دستیاب نہیں ہے۔

 ذرائع کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے اسپتال میں بے ہوشی کی دوا آئسوفلورین ، ڈائلسز اور دل کے مریضوں کا انجیکشن ہائپارین ،سٹی اسکین ایکسرے کی فلمیں،بلڈ پریشر شوگر سمیت جاں بچانے والی ادویات  تک غائب ہیں جس کی وجہ سے دور دراز سے آئے مریض خوار ہور ہے ہیں جنھیں دوسرے اسپتالوں میں ریفر کیا جارہا ہے۔

 اس حوالے سےسی ای او حامد ہارون کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں ادویات کی قلت ہے جس کی وجہ سے دشواری کا سامنا ہے، ادویات کے بحران سے نمٹنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد؛ پمز اسپتال میں آپریشنز تاخیر کا شکار ،سرجیکل آلات اور ادویات کی قلعت

متعلقہ خبریں

Exit mobile version