Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیرحسنات شاہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت اچھا اضافہ ہے،شاہ محمود قریشی

سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیرحسنات شاہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت اچھا اضافہ ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ پی ڈی ایم کا حکومت میں آنے کا پلان واضح ہوگیا۔ یہ واضح ہوگیا کہ انہوں نے کیسز ختم کرنے کےلیے حکومت لی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نوازشریف علاج کے لیے لندن گئے تھے، نواز شریف جس بنیاد پر بیرون ملک گئے وہ اب نہیں رہی۔

سابق وزیرخارجہ نے کہا کہ پیرحسنات شاہ کا دینی اور مذہبی حلقوں میں ایک مقام ہے اور اُن کی پی ٹی آئی میں شمولیت اچھا اضافہ ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے مسلم لیگ نون کی وکٹ گرا دی، مسلم لیگ نون کے پیر حسنات شاہ نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ پیر امیر امین الحسنات بھیرہ کی بڑی شخصیت ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version