کراچی کےعلاقے گلستان جوہر میں جھاڑیوں سے خواجہ سرا کی لاش برآمد ہوئی ہے جسےاسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے سے خواجہ سرا کی ملنے والی لاش کی شناخت تاحا ل نہیں کی جاسکی ہے تاہم اسے پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق خواجہ سرا کی ہاتھ ہاؤں بندھی پھندا لگی ہوئی لاش تشدد زدہ ہے جسے قانونی کاروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم لاش کی شناخت فوری طور پر نہیں کی جاسکی ہے۔
پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یہ لاش کتنی پرانی ہےابھی فی لحال کچھ کہا نہیں جاسکتا ہے اورپوسٹ مارٹم ہونے کے بعد ہی مزید معلومات سامنے آسکیں گی۔
