Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چین، کورونا ایک ہفتے میں 13 ہزار جانیں نگل گیا

چین میں گزشتہ ہفتے کے دوران مختلف اسپتالوں میں تقریباً 13 ہزار کووڈ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین نے ایک ہفتہ قبل کہا تھا کہ 12 جنوری تک ایک ماہ میں تقریباً 60 ہزار افراد کووِڈ سے ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ رواں ہفتے 13 ہزار افراد کورونا کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

China reports nearly 13,000 Covid deaths over last week

غیر معمولی اموات کے بعد بیجنگ کی جانب سے گزشتہ ماہ اچانک اینٹی وائرس کنٹرول کو ختم کرنے کے بعد سے سرکاری اعداد و شمار پر شکوک و شبہات پیدا ہو گئے ہیں۔

چین کے ایک اعلیٰ صحت اہلکار نے چین میں 13 سے 19 جنوری کے درمیان اسپتالوں میں کووِڈ سے متعلق تقریباً 13,000 اموات کی اطلاع دی، اور یہ بھی بتایا کہ آبادی کی اکثریت پہلے ہی وائرس سے متاثر ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ چین نے ایک ہفتہ قبل کہا تھا کہ 12 جنوری تک اسپتالوں میں کووِڈ سے تقریباً 60 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں، لیکن بیجنگ کی جانب سے گزشتہ ماہ اچانک اینٹی وائرس کنٹرول ختم کرنے کے بعد سے سرکاری اعداد و شمار پر بڑے پیمانے پر شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔

China sees 13,000 Covid deaths in hospitals over last week - BusinessToday

چین کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ اسپتال میں داخل 681 مریض کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے سانس لینے میں ناکامی سے ہلاک ہوئے، اور 11,977 دیگر بیماریوں سے اس عرصے کے دوران ہلاک ہوئے۔

اعداد و شمار میں وہ لوگ شامل نہیں ہیں جو گھر میں وائرس سے مرے تھے۔

چین میں ایک آزاد پیشن گوئی کرنے والی فرم نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نئے قمری سال کی تعطیلات کے دوران چین میں کوورنا سے روزانہ 36 ہزار افراد اپنی جان گنوا سکتے ہیں۔

China's Covid Numbers Don't Add Up | National Review

فرم نے یہ بھی اندازہ لگایا ہے کہ دسمبر میں چین کی طرف سے صفر کووڈ پالیسی ترک کرنے کے بعد سے 6 لاکھ سے زیادہ افراد اس بیماری سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

حالیہ دنوں میں چین کے دسیوں لاکھوں لوگوں نے خاندانوں کے ساتھ طویل انتظار کے بعد دوبارہ ملنے کے لیے ملک بھر کا سفر کیا ہے تاکہ قمری تقویم کی سب سے بڑی تعطیل کو منایا جا سکے۔

چین کا یہ سالانہ تہوار آج منایا جا رہا ہے جس سے تازہ وبا پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوا تھا۔

Coronavirus: UK becomes first country in Europe to pass 30,000 deaths - BBC  News

لیکن ایک اعلیٰ صحت کے اہلکار نے کہا کہ چین میں نئے قمری سال کے موقع پر لاکھوں افراد کے دیہات میں واپسی کے بعد اگلے دو سے تین ماہ میں کووِڈ انفیکشن کی دوسری لہر کا سامنا نہیں ہوگا کیونکہ تقریباً 80 فیصد آبادی پہلے ہی وائرس سے متاثر ہو چکی ہے۔

چین میں ٹوئٹر کی طرز کی ایک ایپ ویبو پر چائنا سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پرینویشن کے چیف وو زونیو نے کہا کہ اس تہوار کے دوران سفر کرنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد کورونا کے پھیلاؤ کو ایک خاص حد تک فروغ دے سکتی ہے۔

Coronavirus: Europe reaches 1 million cases – DW – 04/19/2020

“وو زینو کے مطابق چین کی ایک بڑی آبادی پہلے ہی اس وائرس سے متاثر ہو چکی ہے اس لیے اب اگلے دو سے تین مہینوں میں، ملک بھر میں وبا کی دوسری لہر آنے کا امکان بہت کم ہے۔”

چین کے ٹرانسپورٹ حکام نے پیش گوئی کی ہے کہ اس ماہ فروری میں دنیا کی سب سے بڑی عوامی نقل و حرکت میں دو ارب سے زیادہ افراد سفر کریں گے۔

متعلقہ خبریں