Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی: گلستان جوہر میں فائرنگ سے رینجرز اہلکار جاں بحق

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں فائرنگ سے رینجرز اہلکار جاں بحق ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر ملینیم مال کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جو سرکاری اہلکار تھا۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت خالد حسین کے نام سے ہوئی ہے جو رینجرز ہیڈ کوارٹرمیں تعینات تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ مقتول نائٹ پاس چھٹی لیکر نکلا تھا اور مقتول کو خاندانی دشمنی پر نشانہ بنایا گیا ہے، اہلکار کے بھائی کو چند سال قبل اندرون سندھ میں قتل کردیا گیا تھا۔

ایس ایس پی ایسٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا نہیں ہے اور اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version