Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب، الیکشن کمیشن نے نگران سیٹ اپ کیلئے ہدایات جاری کر دیں

الیکشن کمیشن پنجاب نے نگران سیٹ اپ کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی، اور تمام متعلقہ حکام کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

صوبہ بھر میں ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نئے ترقیاتی منصوبوں پر بھی پابندی عائد ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ اور تمام وزرا سے پروٹوکول و سرکاری گاڑیاں واپس لینے کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق سرکاری رہائشگاہ، سرکاری ہاسٹل و گیسٹ ہاؤسز کو خالی کرنا پڑے گا۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ نگران سیٹ اپ روٹین کا کام جاری رکھے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version