Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہور نے بدعنوان نگران وزیراعلیٰ کو مسترد کردیا، عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لاہور نے بدعنوان نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کو مسترد کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ لاہور نے اس بدعنوان نگران وزیراعلیٰ کو مسترد کردیا، پی ٹی آئی سے نفرت، سابق آرمی چیف ساتھ دینے والا اور رجیم چینج کی سازش میں ملوث تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کی تقرری غیر جانبدار نگران وزیر اعلی کے تصور کی نفی کرتی ہے، آج پاکستان میں انصاف اور  اخلاقیات کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی نے محسن نقوی کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے عدالت میں جانے کا اعلان کیا تھا جب کہ فیصلے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان بھی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان کا کل سے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

دوسری جانب محسن نقوی کے بارے میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خدشات درست ثابت ہونے لگے، نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے آتے ہی پنجاب میں متنازعہ تعیناتیاں شروع کردیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version