Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت، چار منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس، ہلاکتوں کا خدشہ

بھارت کی ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں چار منزلہ رہاشی عمارت اچانک زمین بوس ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں آج چار منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے کچھ لوگوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آج دن میں پورے شمالی بھارت میں زلزلے کی اطلاع ملی تھی، حالانکہ حکام نے ابھی تک یہ تصدیق نہیں کی ہے کہ آیا عمارت زلزلے کے جھٹکوں سے گری ہے۔

لکھنؤ کے مقامی لوگوں کا کہنا ہےکہ عمارت کافی پرانی اور کمزور تھی ہو سکتا ہے زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے عمارت گر گئی ہو۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

بھارتی میڈیا نے رہائشی عمارت میں کچھ لوگوں کے ہونے کی اطلاع دی ہے اور ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے.

متعلقہ خبریں

Exit mobile version