Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران خان اور پرویز الہیٰ ملاقات، نگران وزیراعلی کی تقرری چیلنج کرنے پر اتفاق

سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کی ملاقات کی اندرونی کہانی بول نیوز نے حاصل کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور صوبائی صدر پرویز الہیٰ نے زمان پارک میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے نگران وزیراعلی پنجاب کی تقرری کو چیلنج کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے محسن نقوی کے معاملے پر عدالت سے کل رجوع کرنے کا حتمی فیصلہ کیا، اس حوالے سے وکلا اور پارٹی رہنماؤں سے قانونی مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ  احمد اویس نے عمران خان اور ملاقات میں موجود دیگر رہنماؤں کو مکمل آئینی و قانونی شقوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

 ملاقات میں پرویز الہی کے ساتھ آئندہ انتخابات اور دیگر معاملات بارے بھی گفتگو کی گئی جب کہ پی ٹی آئی نے چوہدری پرویز الہی کو اپنے احتجاجی لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں پنجاب میں نگران وزیراعلی کی جانب سے کی جانے والی تقرریوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اس سے قبل اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ لاہور نے اس بدعنوان نگران وزیراعلیٰ کو مسترد کردیا، پی ٹی آئی سے نفرت، سابق آرمی چیف ساتھ دینے والا اور رجیم چینج کی سازش میں ملوث تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version