Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 12 نئے کیسز رپورٹ

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک بھر میں کورونا کے باعث کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے لیکن دوسری طرف کورونا کے12 نئے کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق  اس وقت ملک بھر میں کورونا سے متاثر 12 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے تاہم کورونا کاے باعث کوئی ہلاکت ہیں ہوئی ہے ۔

این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 56  کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے مطابق  کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.30 فیصد رہی۔

 یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ کتنا خطرناک ہے؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ چین میں کورونا کی  حالیہ نئی  قسم اتنی خطرناک نہیں ہے۔ اس قسم سے لوگوں کی بڑی تعداد متاثرضرور ہوگی لیکن اس سے ہلاکتوں کا خدشہ کم ہے، لہٰذا ایسے تمام لوگ جنہوں نے کورونا کی ویکسین کے دونوں ڈوز لگوالیے ہیں انھیں چاہئیے کہ وہ بوسٹر ڈوز لگوائیں تاکہ اُن کی وائرس کے خلاف لڑنے کیلئے قوت مدافعت میں اضافہ ہوسکے۔

کرونا وائرس کو مکمل طور پر ختم کرنا مکمن نہیں، ماہرِ وبائی امراض 

رپورٹ کے مطابق امریکی ماہر وبائی امراض انتھونی فاؤچی کا کہنا ہے کا اس وائرس کو ختم کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے، کیوں کہ یہ تیزی سے پھیلتا ہے اور اس میں نیاویرینٹ بننے کی صلاحیت ہے۔ماہرینِ صحت کے مطابق مزید کہا کہ کورونا وائرس میں اتار چڑھاؤ کے ساتھ ملک ممکنہ طور پر ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version