Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسد عمر کی درخواست پر حکم امتناع دینے کی زبانی استدعا مسترد

سندھ ہائی کورٹ  نے توہین الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف اسد عمر کی درخواست پرسماعت 16 فروری تک ملتوی کردی۔ 

سندھ ہائی کورٹ میں توہین الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

جسٹس یوسف علی سعید نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی سرکاری ادارہ یا کوئ شخص حکم عدولی کرے توعدالت کیا کرے؟

وکیل انور منصور خان نے جواب دیا کہ ماتحت عدالت کے پاس توہین عدالت کی کارروائی کا اختیار نہیں۔ ماتحت عدالت ہائی کورٹ کو ریفر کرتی ہے ، جوڈیشل ریویو کا اختیار صرف اعلی عدالت کے پاس ہے۔

رہنما پی ٹی آئی اسد عمر کے وکیل ایڈوکیٹ انورمنصورنے دلائل دیے کہ الیکشن کمیشن ایکٹ 2017 کا سیکشن 10 غیر آئینی ہے جس پر عدالت نے پوچھا کہ آپ نے اس قانون کو چیلنج کیا ہے؟

ایڈوکیٹ انورمنصورخان نے جواب دیا کہ ہم نے سیکشن 10 کو چیلنج کیا ہے یہ شق خلاف آئین و قانون ہے۔ الیکشن کمیشن کو عدالت کے اختیارات نہیں دیے جاسکتے، یہ آئین کی روح کے منافی ہے۔

وقفے کے بعد دوبارہ سندھ ہائی کورٹ میں توہین الیکشن کمیشن  کے نوٹس کے خلاف پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے سماعت 16 فروری تک ملتوی کردی۔ اسد عمر کے وکیل انور منصور کے دلائل جاری رہیں گے۔

وکیل اسد عمر نے کہا کہ آئندہ سماعت تک الیکشن کمیشن کی کارروائی کو روکا جائے جس پرعدالت نے حکم امتناع دینے کی زبانی استدعا مسترد کردی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version