سعودی محکمہ امن عامہ نے مکہ مکرمہ کے تمام داخلی راستوں پر نیا سیکیورٹی سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی محکمہ امن عامہ کے ڈائریکٹر محمد البسامی نے مکہ مکرمہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا شہر کے تمام داخلی راستوں پر افراد اور گاڑیوں کی شناخت کے لئے نیا سکیورٹی سسٹم ’صواہر‘ جلد نصب کیا جائے گا۔
محکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل سلیمان الیحیی نے حج ، عمرہ و زیارت ریسرچ فورم میں ایک مقالہ پیش کیا ہے جس میں انہوں نے سفری ثقافت کے حوالے سے کامیاب تجربات کو اجاگر کیا۔
محکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ حج سیزن کے دوران روٹ ٹو مکہ انشیٹو سے13 فیصد عازمین کو فائدہ ہوا ہے۔
محمد البسامی نے اعلان کیا کہ مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں پر سیکیورٹی کنٹرول کو یقینی بنانے کے لیے جلد ہی ‘صواہر’ کے نام سے ایک نیا آن لائن پلیٹ فارم شروع کیا جائے گا تاکہ لوگوں اور گاڑیوں کی شناخت کی جاسکے۔
ڈائریکٹر محمد البسامی نے یہ بات مکہ مکرمہ میں ام القریٰ یونیورسٹی میں 22 ویں سائنسی فورم برائے حج و عمرہ ریسرچ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
ڈائریکٹر محمد البسامی نے کہا کہ سیکورٹی گشت ایسے نظاموں سے لیس ہوں گے جو سڑکوں سے گزرتے وقت مطلوب افراد کا پتہ لگاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : مکہ مکرمہ بغیر اجازت داخلے پر جرمانہ عائد کرنے کااعلان
انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹ کی جانے والی ہر چیز کا تجزیہ کیا جائے گا اور اسے سیکیورٹی کمانڈ پلیٹ فارم سے منسلک کیا جائے گا۔
دو روزہ فورم کے انعقاد میں ام القریٰ یونیورسٹی کی نمائندگی اس کے انسٹی ٹیوٹ آف دی کسٹوڈین آف دی دو مقدس مساجد برائے حج و عمرہ ریسرچ کر رہی ہے۔
اس فورم میں اللہ کے مہمانوں کے لیے حج اور عمرہ سے متعلق سائنسی تحقیق کے مختلف موضوعات پر بحث کی جائے گی۔




















