Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکہ، سیاہ فام شہری پولیس تشدد سے ہلاک، شہریوں کا شدید احتجاج

امریکی ریاست میمفس میں پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والے سیاہ فام شہری کی حمایت میں ہزاروں شہریوں نے احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست میمفس میں پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والے سیاہ فام شہری کی حمایت میں ہزاروں شہریوں نے احتجاج کیا، عدالت نے سیاہ فام شہری پر تشدد میں ملوث پانچ پولیس اہلکاروں پر فرد جرم عائد کر دی۔

Heinous': Tyre Nichols's family, Crump view police footage of arrest after  Nichols's death

واضح رہے کہ یہ واقعہ 7 جنوری کو پیش آیا تھا، افریقی نژاد ٹائر نکولز کو پولیس نے نہ رکنے پر تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے اس کی حالت تشویشناک ہو گئی۔

ٹائر نکولز کی والدہ کے مطابق اسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن تین دن کے بعد اس کی موت واقع ہو گئی۔

ٹائر نکولز کی موت کے بعد اس کے اہل خانہ اور سول سوسائٹی سمیت ہزاروں سیاہ فام شہریوں نے پولیس گردی کے خلاف احتجاج کیا اور واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کیا۔

Preliminary autopsy shows Tyre Nichols had 'extensive bleeding caused by a  severe beating,' family attorney says | CNN

ریاست ٹینیسی کے پولیس چیف نے مظاہرین کے بپھرنے سے قبل ہی واقعہ کی تحقیقاتی کمیٹی بنا دی اور پانچ پولیس اہکاروں کو فوری طور پر معطل کر دیا۔

پولیس چیف نے کہا کہ واقعہ کی فوٹیج منظر عام پر لائی جائے گی اور ملوث اہلکاروں کو ہر صورت سزا دی جائے گی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 29 سالہ ٹائر نکولز  میمفس میں فیڈکس شپنگ کمپنی میں ڈرائیور تھا، اسے 7 جنوری کو پولیس نے تیز رفتار گاڑی چلانے پر روکا تھا۔

Memphis Police officers involved in traffic stop that preceded Tyre  Nichols' death fired

پولیس کی رپورٹ کے مطابق ٹائر نکولز نے پولیس کے روکنے کے باوجود وہاں سے بھاگ نکلا تھا، جسے بعد میں پیچھا کر کے ایک سڑک پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

عدالت نے واقعہ میں ملوث پانچ پولیس اہلکاروں کے خلاف فرد جرم عائد کر دی ہے، میفمس کے میئر کا کہنا ہے ٹائر نکولس کی ہلاکت کا واقعہ غیر معوملی ہے، کوئی بھی قانون سے شخص بالا تر نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں