Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یوکرین کا اسپتال پر حملہ، 14 افراد ہلاک، روسی وزارت دفاع

روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین کی فوج نے روسی علاقے میں ایک اسپتال پر حملہ کیا ہے۔

عرب میڈیا کی خبروں کے مطابق روس کی وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ آج روس کے علاقے میں یوکرینی فوج نے ایک اسپتال پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے ہیں۔

روس کی وزارت دفاع کے مطابق یوکرین کی فوج پر مشرقی لوگانسک کے علاقے میں ایک اسپتال پر حملہ کرنے کا الزام لگایا، جس میں 14 افراد ہلاک اور 24 دیگر زخمی ہوئے۔

روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ ہفتے کی صبح نووایدار قصبے میں، “یوکرین کی مسلح افواج نے جان بوجھ کر ایک ضلعی ہسپتال کی عمارت پر امریکی ساختہ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم کے ساتھ۔ حملہ کیا۔

وزارت نے مزید کہا کہ اسپتال کے مریضوں اور طبی عملے میں سے 14 ہلاک اور 24 زخمی ہوئے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ اسپتال کئی مہینوں سے مقامی آبادی اور فوجی اہلکاروں کو ضروری طبی امداد فراہم کر رہا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق ایک مشہور شہری طبی سہولت پر جان بوجھ کر میزائل حملہ، بلا شبہ، کیف حکومت کی طرف سے ایک سنگین جنگی جرم ہے.

متعلقہ خبریں