Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی فوجی طیارے اڑنا بھول گئے، دو طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ

بھارتی ایئر فورس کے دو لڑاکا طیارے فضا میں ایک دوسرے سے ٹکرا کر تباہ ہو گئے، ایک پائلٹ ہلاک تین زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق بھارتی ایئر فورس کے سخوئی 30 اور میراج 2000  بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں مشقوں کے دوران ایک دوسرے سے ٹکرا کر تباہ ہو گئے۔

بھارتی فضائیہ کے ترجمان کے دو لڑاکا طیارے دارالحکومت نئی دہلی کے جنوب میں تقریباً 3 سو کلومیٹر کے فاصلے پر تصادم کے بعد گر کر تباہ ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا ہے جبکہ تین زخمی ہیں، ایک طیارے کا ملبہ مل گیا جبکہ دوسرے طیارے کے ملبے کی تلاش جاری ہے۔

پائلٹوں کی مدد کے لیے ریاست مدھیہ پردیش میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

بھارتی ایئر فورس کے مطابق دونوں طیاروں نے آج صبح گوالیار ایئربیس سے اڑان بھری تھی.

بھارتی ایئر فورس کے افسر دھرمیندر گوڑ نے خبر رساں ادارے ادارے کو بتایا کہ ہمیں ایک طیارے کا ملبہ ملا ہے اور پہاڑ گڑھ کے جنگلات میں ایک زخمی پائلٹ ملا ہے۔”

Flying coffin': Another IAF MiG-21 fighter crashes in Rajasthan

دوسرا طیارہ ممکنہ طور پر سائٹ سے مزید دور گر گیا ہے اور ہم نے اسے تلاش کرنے کے لیے ٹیمیں بھیج دی ہیں۔

دریں اثنا، مقامی منتظم انکت استھانہ نے خبر رساں ادارے ادارے کو بتایا کہ ایک جیٹ کے عملے کے تین ارکان میں سے دو کو بچا لیا گیا اور انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

MIG-23 Aircraft Crashes In Rajasthan, Second In 48 Hours For Indian Air  Force

عملے کے تیسرے رکن کی حالت فوری طور پر واضح نہیں ہوسکی اور نہ ہی دوسرے طیارے کے عملے کے بارے میں کوئی تفصیلات جاری کی گئیں۔

ایک بھارتی نیوز ایجنسی نے دفاعی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے سخوئی 30 اور میراج 2000 تھے۔

واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کے حادثے اب معمول بن چکے ہیں، متعدد دفاعی ماہرین نے بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کے معیار پر تنقید کی ہے۔

گزشتہ اکتوبر میں فوج کے پانچ سپاہی اس وقت ہلاک ہو گئے تھے جب ان کا ایک ہیلی کاپٹر ملک کی عسکری اور متنازع سرحد کے قریب اروناچل پردیش ریاست میں گر کر تباہ ہو گیا تھا.

Indian Air Force plane crashes in Odisha, trainee pilot ejects safely |  Free Press Kashmir

اس ماہ شمال مشرقی ریاست میں یہ دوسرا فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ تھا، جس کے چند ہفتوں بعد چیتا ہیلی کاپٹر توانگ قصبے کے قریب گرنے کے بعد اس کا پائلٹ ہلاک ہو گیا۔

یاد رہے کہ بھارت کے دفاعی سربراہ جنرل بپن راوت ان 13 افراد میں شامل تھے جب دسمبر 2021 میں ان کا روسی ساختہ ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر انہیں ایئر فورس کے اڈے پر لے جاتے ہوئے گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

متعلقہ خبریں