Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کم مصالحوں والا ’جنگلی پلاؤ‘ کیسے بنائیں؟

جنگلی پلاؤ ایک ایسا پلاؤ ہے، جس میں ڈھیر سارے اجزا ڈلتے ہیں، لیکن مصالحے کم سے کم ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ یہ بوڑھے اور بچے شوق سے کھاتے ہیں۔

تواس زبردست کھانے کی شاندار ریسیپی جسے بنانے میں وقت لگے گا مگر ذائقہ بہترین ہوگا۔

جنگلی پلاؤ

اجزاء:

گرم مصالحہ 1 چمچ

کالی مرچ پاؤڈر ڈیڑھ چمچ

ہری مرچ 4 سے 5 درمیان سے کٹی ہوئی

پلاؤ مصالحہ ایک پیکٹ

ہلدی ایک چمچ

دھنیا ایک چمچ

چاول ایک کلو

چکن آدھا کلو بون لیس چوکور ٹکڑے کٹے ہوئے

لونگ 2 سے 4

ہرا دھنیا حسبِ ضرورت

گاجر 2 باریک کٹی ہوئی لمبے ٹکڑوں میں

شملہ مرچ 2 کٹی ہوئی باریک لمبے ٹکڑے

لیموں 2 کٹے ہوئے باریک

آلو 2 کٹے ہوئے چوکور ٹکڑے

آئل 1 کپ

املی کا پیسٹ 2 چمچ

آلو بُخارے 3 سے 5

ٹماٹر 1 سے 2 کٹے ہوئے

دہی آدھا کپ

بند گوبھی باریک کٹی ہوئی ایک پیالی

چنے ابلے ہوئے 1 کپ

زیرہ پاؤڈر 1 چمچ

ادرک لہسن کا پیسٹ 1 چمچ

ترکیب:

٭ سب سے پہلے ایک کپ چنے کو ابال کر رکھ لیں۔

٭ چاولوں کو دھو کر ان کو الگ کرلیں۔

٭ آئل میں شملہ مرچ اور گاجر ڈال کر ہلکا گولڈن ہونے تک فرائی کرلیں۔

٭ آلوؤں کو دھو کر رکھ لیں۔

٭ اب پیاز بھون کر اس میں 4 کپ پانی، ٹماٹر، ادرک لہسن کا پیسٹ، سارا مصالحہ، املی، آلو بُخارے، چکن اور آلو ڈال کر اچھی طرح اس کو پکائیں اور جب اس میں جوش آنے لگے تو بھیگے ہوئے چاول، شملہ مرچ، گاجر، بند گوبھی اور لیموں ڈال کر دم دے دیں۔

٭ لیجیے جنگلی پلاؤ بن کر تیار ہے اب اس پر ابلے ہوئے چنے اور ہرا دھنیا ڈال کر سروو کردیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version