Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایشیا کے امیر ترین شخص پر دھوکہ دہی کا الزام، ایک دن میں 20 بلین ڈالرز سے ہاتھ دھو بیٹھے

ایشیا کے سب سے امیر ترین شخص کی قسمت نے ان کا ساتھ چھوڑ دیا انہیں ایک ہی دن میں 20 بلین ڈالرز کا نقصان ہوا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق بھارتی ارب پتی گوتم اڈانی کو ایک ہی دن میں 20 بلین ڈالرز سے ہاتھ دھونا پڑے جب امریکی سرمایہ کاری فرم کے الزام کے بعد لوگوں نے اپنا سرمایہ ان کی کمپنی سے نکال لیا۔

واضح رہے کہ ایک امریکی سرمایہ کار کمپنی نے اڈانی گروپ پر دھوکہ دہی اور فراڈ کا الزام عائد کیا تھا، جس کے بعد سرمایہ کاروں نے اپنا سرمایہ اڈانی گروپ کی کمپنیوں سے نکال لیا تھا۔

اڈانی گروپ نے امریکی سرمایہ کار کمپنی کی اس رپورٹ کو بدنیتی پر مبنی قرار دے کر مسترد کر دیا ہے، لیکن یہ تردید سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی۔

بھارت کی مرکزی اپوزیشن جماعت نے بھی اس غیر معمولی سرمایہ کاری کے رجحان پر تحفظات کا اظہار کیا اور حکومت سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق اڈانی فرم کی پبلک لسٹڈ کمپنیوں کو مارکیٹ ویلیو میں تقریباً 50 بلین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

فرم کے فلیگ شپ اڈانی انٹرپرائزز کے حصص میں جمعہ کو تقریباً 20 فیصد کی کمی واقع ہوئی، جب کہ گروپ کی دیگر عوامی طور پر درج فرموں میں سے کچھ اور بھی گر گئے۔

مارکیٹ میں اڈانی گروپ کے حصص کی اس غیر معمولی گراوٹ کی وجہ سے ممبئی میں تجارت خود بخود رک گئی۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گوتم اڈانی فوربز کی امیروں کی فہرست میں دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص سے ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں، جن کی دولت 96 بلین ڈالرز سے زیادہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version