Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کامران اکمل پاکستان جونئیر ٹیم کے چیف سلیکٹر مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کو پاکستان جونئیر کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی نے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کو قومی جونیئر کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر تعینات کر دیا ہے۔

پی سی بی نے جونیئر ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے دیگر ممبران کے ناموں کا بھی اعلان کر دیا ہے جو کامران اکمل کی سربراہی میں جونیئر کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گی۔

جونیئر سلیکشن کمیٹی 8 ممبران پر مشتمل ہے جس میں سہیل تنویر، عامر نذیر، تیمور خان، جنید خان، فیصل اطہر، قیصر عباس اور ثناء اللہ بلوچ شامل ہیں۔

کامران اکمل کی سربراہی میں جونیئر سلیکشن کمیٹی انڈر 19، انڈر 16 اور انڈر 13 کرکٹ ٹیموں کا انتخاب کریگی.

متعلقہ خبریں

Exit mobile version