سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کی نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کیخلاف درخواست پر اعتراضات لگ گئے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلٰی پنجاب محسن نقوی کے خلاف رجسٹرارسپریم کورٹ نے تحریکِ انصاف کی درخواست پر اعتراضات لگا کر واپس کردی۔
تحریک انصاف نے نگراں وزیراعلی محسن نقوی کی تعیناتی کو چیلنج کیا تھا۔
رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض عائد کیا کہ درخواست گزارکی جانب سے عوامی اہمیت بنیادی حقوق کے کسی معاملہ کی نشاندہی نہیں کی گئی، درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔
سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے اعتراض میں کہا گیا کہ اسد عمر نے پارٹی کے سیکریٹری جنرل ہونے کو کوئی ثبوت نہیں دیا۔ آرٹیکل 248 کے تحت وزیراعلی کو فریق نہیں بنایا جا سکتا، درخواست کی تیاری میں غیر مناسب زبان کا استعمال کیا گیا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں نگراں وزیراعلٰی پنجاب محسن نقوی کے خلاف درخواست شہری شاہد اورکزئی نے دائرکی۔
درخواست گزارشہری شاہد اورکزئی کی جانب سے وکیل نے عدالتِ عظمٰی سے استدعا کی گئی کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو فی الفور کام کرنے سے روکا جائے اور آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کے تبادلے فوری معطل کیے جائیں۔
