Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب نے سیاحت کے فروغ کے لیے مفت ویزا متعارف کرا دیا

سعودی عرب نے مملکت میں سیاحت کے فروغ کے لیے اور غیر ملکیوں کو راغب کرنے کے لیے مفت ویزا سہولت متعارف کرا دی ہے۔

عرب میڈیا کی خبروں کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے مملکت میں سیاحت کے فروغ کے لیے 4 دن کے مفت ٹرانزٹ ویزے کا اعلان کیا ہے جس سے غیر ملکی مسافر سہولت اٹھا سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 4 دن کے اس ٹرانزٹ ویزے سے مخصوص ہوائی کمپنیوں سے سفر کرنے والے مسافر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب پہلی مرتبہ یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کا صدر منتخب

مخصوص ائیر لائنز میں سعودیہ ایئر لائن اور فلائی ناس ائیر لائن شامل ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 4 دن کا یہ ٹرانزٹ ویزا متعارف کرانے کا مقصد مملکت میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے غیر ملکی مسافروں کی دی جانے والی یہ سہولت سے مملکت میں سیاحت یا عمرے کی غرض سے آنے والے مسافر مستفید ہو سکتے ہیں۔

سعودی حکام کا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکی مسافروں کو یہ ویزا ٹکٹس کے ساتھ ہی جاری کیا جائے گا جس کی معیاد 3 ماہ کی ہو گی۔

متعلقہ خبریں