Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈیوڈ وارنر کو بھی ریڈ بال کرکٹ کے مستقبل پر تشویش

آسٹریلیا کے اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ وارنر بڑھتی ہوئی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگز کے باعث ریڈ بال کرکٹ کے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ وہ ریڈ بال کرکٹ کے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہیں کیونکہ عالمی کرکٹ کے افق پر اب بہت سی ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلی جا رہی ہیں۔

ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ مجھے اس بارے میں تھوڑا سا خوف ہے کہ اگلے 5 یا 10 سالوں میں کیا ہونے والا ہے اور کرکٹ حقیقت میں کس طرف جا رہی ہے، میں ان لڑکوں کو پسند کروں گا جو حقیقت میں ریڈ بال کرکٹ کھیل رہے ہیں کیونکہ یہی کرکٹ کی اصل میراث ہے۔

آسٹریلین کرکٹ کے سالانہ ایواڑڈز کی تقریب میں ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ ٹیسٹ کے میدان میں کھیلنا حیرت انگیز ہے اور یہ کرکٹ کا حقیقی امتحان ہے اور آپ اس کھیل کے عظیمن کھلاڑیوں کو کتنا اچھا سمجھتے ہیں۔

آسٹریلوی اوپنر کے مطابق دن کے اختتام پر سب کچھ مالی انعامات کے ساتھ آتا ہے۔ اگر آپ سنٹرل آسٹریلوی معاہدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ تو آپ کو اجر ملے گا۔

آسٹریلیا کے جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین وارنر آسٹریلیا کے لیے بنا کوئی فرسٹ کلاس کھیلے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کرنے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔

ڈیوڈ وارنر نے طویل فارمیٹ کی کرکٹ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور گزشتہ سال 100 ٹیسٹ کھیلنے کا سنگ میل عبور کیا۔

ڈیوڈ وارنر کے مطابق عالمی کرکٹ میں لیگز کی بھرمار سے حقیقی کرکٹ کو سخت خطرہ ہے، اور ضرورت اس بات کی ہے کرکٹ کے اصل حسن ریڈ بال کرکٹ کی بقاء کے لیے کام کیا جائے۔

ڈیوڈ وارنر نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں لیگز کا سیلاب ٹیسٹ کرکٹ کو بہا کر لے جائے گا، کھلاڑیوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ سیلاب کے آگے بند باندھیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version