یوکرین فرانس سے فضائی دفاع کے لیے ریڈار حاصل کر رہا ہے جو میزائلوں اور ڈرونز کا سراغ لگانے میں معاونت کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق فرانسیسی وزیر دفاع سیباسچیئن لیکورنُو کا کہنا ہے کہ ان کا ملک یوکرین کو میزائلوں اور ڈرونز کا پتہ لگانے کا حامل ریڈار نظام فراہم کرے گا۔
فرانسیسی وزیر دفاع سیباسچیئن لیکورنُو نے یہ اعلان اس وقت کیا جب انہوں نے اپنے یوکرینی ہم منصب اولیکسی ریزنِیکوف کے ہمراہ پیرس کے قریب ریڈار ساز ادارے کا دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : فرانس، نیس میں ٹرک حملے میں ملوث 8 افراد کو سزا
کمپنی کے اہلکاروں کی جانب سے انہیں ریڈار نظام کی صلاحیتوں کے بارے میں آگاہ کیے جانے کے بعد، دونوں وزراء نے گراؤنڈ ماسٹر 200 ریڈار کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کیے۔
وزیر دفاع سیباسچیئن لیکورنُو نے کہا کہ ریڈار نظام یوکرین کی روسی ڈرون حملوں کا مقابلہ کر سکنے کی اشد ضرورت کو پوارا کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 250 کلومیٹر کی رینج کے ساتھ، اسکا ایک ہی یونٹ دارالحکومت کیف اور اس کے آس پاس کے علاقوں کی فضا کا احاطہ کرنے کے لیے کافی ہو گا۔
یوکرین کے وزیر دفاع اولیکسی ریزنیکوف نے اس موقع پر فرانسیسی وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ مدد یوکرین کے لوگوں کی جانیں بچائے گی۔




















