Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کینیڈین لڑکی کی قسمت جاگ اٹھی، پہلی کوشش میں 48 ملین ڈالر کی لاٹری جیت لی

کینیڈا سے تعلق رکھنے والی جولیٹ لیمور نے اپنی پہلی ہی کوشش میں 48 ملین ڈالرز کی لوٹو جیک پاٹ جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا کی ایک لڑکی جولیٹ لیمور نے پہلی مرتبہ لوٹو جیک پاٹ لاٹری کا ٹکٹ خریدا، قسمت نے بھی خوب ساتھ دیا اور ان کا پہلا انعام نکل آیا۔

جولیٹ لیمور کینیڈا کی تاریخ میں اتنا بڑا انعام جیتنے والی سب سے کم عمر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

اچانک ملنے والی ناقابل تصور دولت ہاتھ میں آتے ہی کئی لوگ دیوانہ وار دوڑ لگاتے ہیں لیکن جولیٹ لیمور اپنے قدم مضبوطی کے ساتھ زمین پر رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

جولیٹ لیمور یونیورسٹی کی طالبہ ہیں اور اپنی پڑھائی ختم کرکے ڈاکٹر بننے کا ارادہ رکھتی ہے۔

لاٹری کا پہلا انعام نکلنے پر جولیٹ لیمور نے اپنے تاثرات بتاتے ہوئے کہا کہ میں رو رہی تھی میری آنکھوں سے خوشی کے آنسو نکل رہے تھے۔

جولیٹ لیمور نے مزید کہا کہ مجھے اب تک یقین نہیں آ رہا ہے کہ میں نے پہلی ہی کوشش میں گولڈ جیک پاٹ جیت لیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی کینیڈا کی اونٹاریو لاٹری اینڈ گیمنگ کارپوریشن نے خوش قسمت جولیٹ لیمور کی کامیابی کا اعلان کیا تھا۔

جولیٹ لیمور کا کہنا تھا کہ وہ لاٹری ٹکٹ کے بارے میں سب کچھ بھول چکی تھی، پچھلے ماہ اس کے آبائی شہر سے بھی کسی نے گزشتہ ماہ کی قرعہ اندازی جیتی تھی۔

جولیٹ لیمور نے جب موبائل ایپ کے ذریعے اپنا ٹکٹ چیک کرنے لگی تو اس کی آنکھیں موبائل اسکرین پر لکھے ’بگ ونر‘ سے چندھیا سی گئیں۔

جولیٹ لیمور کا ساتھی بھی ناقابل یقین کی کیفیت میں مبتلا ہو کر گھٹنوں کے بل نیچے گر گیا، جولیٹ کے باس نے کہا کہ تم اب گھر جا سکتی ہے، لیکن اس کی والدہ نے کہا کہ اپنی شفٹ مکمل کر کے گھر آنا۔

جولیٹ لیمور نے کہا کہ میں مختلف ممالک کا تجربہ کرنا چاہتی ہوں، ان کی تاریخ اور ثقافت کا مطالعہ کرنا چاہتی ہوں، ان کا کھانا آزمانا چاہتا ہوں، اور ان کی زبان سننا چاہتا ہوں۔

متعلقہ خبریں