Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دبئی، فلیٹ کی فروخت نے تاریخ کا مہنگا ترین ریکارڈ بنا دیا

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ایک فلیٹ کی فروخت نے تاریخ کا مہنگا ترین ریکارڈ بنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ایک فلیٹ 410 ملین درہم میں فروخت ہوا ہے، جو دبئی کی تاریخ کا سب سے مہنگا ترین سودا ہے۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق یہ فلیٹ دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے مہنگا ترین فلیٹ ہے۔

خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اس مہنگے ترین فلیٹ کی فروخت نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ دبئی میں رہائش اختیار کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہے، یہاں قیام کرنے والوں کو تجوریوں کے منہ کھولنا پڑتے ہیں۔

دبئی کا یہ مہنگا ترین فلیٹ بولگری لائٹ ہاؤس ٹاور میں واقع ہے جو جمیرا بے آئی لینڈ میں واقع ہے۔

اس فلیٹ کا رقبہ 38970 مربع فٹ ہے اور اس میں رہائش کے لیے 9 کمرے بنائے گئے ہیں، اس فلیٹ کو دبئی ہولڈنگ کے تحت مراس کنسٹرکشن کمپنی نے تیار کیا تھا۔

اگر اس فلیٹ کے 38970 مربع فٹ کی قیمت کا اندازہ لگائیں تو اس فلیٹ کا ایک مربع فٹ 10521 درہم میں فروخت ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی دبئی میں فلیٹوں کی خریدوفروخت مہنگے داموں ہوتی رہی ہے، جنوری میں بھی 656 ملین درہم میں فلیٹس کا سودا ہوا تھا جس میں 8 فلیٹ شامل تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version