Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان مشکل گھڑی میں ترک بہن بھائیوں کیساتھ کھڑا ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان مشکل گھڑی میں ترک بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئٹ میں ترکیہ کے ہم منصب سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل گھڑی میں پاکستان اپنے ترک بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ زلزلے سے ترک لوگوں کی اموات پر افسوس ہے، پاکستان حکومت ترکیہ کے بہن بھائیوں کی ریسکیو ریلیف میں مدد کے لئے تیار ہے، پاکستان سے ریسکیو ریلیف ٹیمیں طبی الات اور ادویات لیکر جلد پاکستان سے ترکیہ پہنچ جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں؛ ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کا زلزلہ؛ 1400 سے زائد ہلاکتیں

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم جس طرح بھی مدد کر سکتے ہیں، ہم نے مدد کی پیشکش کی۔ ریسکیو ٹیمیں آلات اور طبی سامان کے ساتھ جلد از جلد روانہ ہو جائیں گی

متعلقہ خبریں

Exit mobile version