Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مجھے قتل کرنےکیلئے2 لوگوں کو ٹاسک دیا گیا ہے،عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے قتل کرنےکیلئے2 لوگوں کو ٹاسک دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں عمران خان نے اجلاس کے شرکاء کو خود کو لاحق خطرات سے آگاہ کیا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مجھےقتل کرنےکی منصوبہ بندی کی گئی ہے اور مجھے قتل کرنےکیلئے2 لوگوں کو ٹاسک دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور پرویزالٰہی کا حکومت کے منفی ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار

عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے قتل کرنےکیلئے پیشہ ور قاتلوں کو رقم بھی ادا کی گئی ہے اور میرے پاس اس منصوبے کے تمام ثبوت موجود ہیں۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے بھی کہا تھا مجھے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جبکہ مجھے پہلے بھی 3شوٹرز کے ذریعے مارنےکی کوشش کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version