وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مشکلات کے باوجود حکومت معیشت کو مثبت سمت پر گامزن کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ایشین انفراسٹرکچر اینڈ انویسٹمنٹ بینک کے چیف اکانومسٹ ایرک برگلوف کی ملاقات ہوئی جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے فنانس ڈیویژن آمد پر ایرک برگلوف کا خیر مقدم کیا۔
ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایرک برگلوف کو ملک کی موجودہ اقتصادی صورت حال سےآگاہ کیا جبکہ پائیدار اقتصادی ترقی،غریب طبقے کی سماجی ترقی اور حکومتی معاشی پالیسیوں سے بھی آگاہ کیا۔
اسحاق ڈار نے سیلاب سے ہونے والے معاشی نقصانات سے بھی ایرک برگلوف کو آگاہ کیا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ چیلنجز کے باوجود حکومت معاملات کودرست کرنے اور معیشت کو درست سمت میں گامزن کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
اس موقع پر ایشین انفراسٹرکچر اینڈ انویسٹمنٹ بینک کے چیف اکانومسٹ ایرک برگلوف نے موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کو سراہا۔
ملاقات میں معاونین خصوصی وزیر اعظم طارق باجوہ، طارق پاشا اور وزارت خزانہ کے دیگر سنیئر افسران نے شرکت کی۔
