اوگرا نے ملک میں پیٹرول کے مصنوعی بحران کا نوٹس لے لیا ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔
اوگرا ذرائع کے مطابق اوگرا کی انفورسمنٹ ٹیمیوں نے مختلف علاقوں میں پیٹرو ل کی قلت کی انکوائری شروع کر دی، اوگرا کی جانب سے پیٹرول نہ دینے والے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں پیٹرول کا 18 دن سے زائد کا ذخیرہ موجود ہے جبکہ ملک میں ڈیزل کا 27دن سے زائد کا ذخیرہ موجود ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں پیٹرول کا کوئی بحران نہیں جبکہ ملک میں اکیس دن سے زائد کا ذخیرہ موجود ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں سے ذخیرہ اندوز مافیہ سرگرم ہو جاتا ہے۔
