Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی قیادت کا صدر عارف علوی کے نام تعزیتی خط

سعودی فرمانروا اور ولی عہد نے سابق صدر  پرویز مشرف کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے صدر عارف علوی کو سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال کے بعد تعزیتی پیغامات بھیجے۔

اتوار کو دبئی کے ہسپتال میں انتقال کے بعد پرویز مشرف کو منگل کو ان کے آبائی شہر کراچی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

وہ 2016 سے اعضاء کی نایاب بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد دبئی میں مقیم تھے۔

سعودی قیادت کا سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کی وفات پر صدر عارف علوی کا ایک خط میں تعزیت کا اظہار کیا۔

سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ پرویزمشرف کے درجات بلند کرے اور جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، انہوں نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کے انتقال پر دکھ اور افسوس ہوا ہے.

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی پاکستان کے سابق صدر کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو گزشتہ روز کراچی میں ملیر کے قبرستان میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں