Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر وفاق اور الیکشن کمیشن کو نوٹس

لاہور ہائی کورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کے معاملے میں وفاق اورالیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس شاہد کریم نے زمان خان وردگ کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 فروری کو جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے درخواست کو اسی نوعیت کی دوسری درخواست کے ساتھ لگانے اور وفاق کے وکیل اسد باجوہ کو ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

جسٹس شاہد کریم نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کے لیے طلب کر لیا۔

زمان خان وردگ کے وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ نگراں حکومت کو غیر قانونی اورسلیکٹیڈ وزیراعلیٰ بنا دیا گیا۔ نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کے وقت قواعد و ضوابط پرعمل نہ کیا گیا۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ آئین میں طریقہ کار وضع کیا گیا ہے کہ کس طرح نگراں وزیراعلیٰ لگایا جائے۔ نگراں وزیراعلی بنانے کے لیے بدنیتی شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version