Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹی ٹوئنٹی ویمینز ورلڈ کپ، وارم اپ میچ میں آسٹریلیا کو اپ سیٹ شکست

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں آئرلینڈ نے دفاعی چمپئن آسٹریلیا کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیلن بوش میں بدھ کو خواتین کے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں موجودہ چیمپئن اور ٹورنامنٹ کی فیورٹ آسٹریلیا کو آئرلینڈ کے خلاف تین وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

الیسا ہیلی اور ٹاہلیا میک گرا کی نصف سنچریوں کی بدولت کینگروز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 168 رنز بنائے۔

لیکن آئرلینڈ نے ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر دو گیندوں قبل ہی حاصل کر لیا۔

کپتان لورا ڈیلانی نے سب سے زیادہ 32 رنز بنائے جبکہ تین دیگر بلے بازوں نے 20 سے زیادہ رنز بنائے۔

فارمیٹ میں دنیا کی نمبر ایک ٹیم آسٹریلیا نے خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سات میں سے پانچ جیتے ہیں۔ وہ ہفتہ کو جنوب مغربی جنوبی افریقہ کے شہر پارل میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے ٹورنامنٹ کا آغاز کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version