Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ نہ ہوسکا

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات ختم ہوگئے تاہم اسٹاف کی سطح پر تاحال معاہدہ نہ ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کی وزیر اعظم سے ویڈیو لنک پر ملاقات ہوئی، وزیر اعظم شہباز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے آئی ایم ایف کے وفد سے پروگرام پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو آئی ایم ایف وفد نے پاکستان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات سے آگاہ کیا جس پر وزیر اعظم نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے آئی ایم ایف کے وفد کی ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں : پاکستان نے آئی ایم ایف سے جو وعدے کئے ہیں وہ پورے کریں گے، اسحاق ڈار

 دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد وزارت خزانہ پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ آج اچھی خبر ہوگی، مذاکرات آج مکمل کریں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کیلئے رات بارہ بجے تک کا ٹائم ہے۔

اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے جو وعدے کئے ہیں وہ پورے کریں گے اور مذاکرات کو آج کسی سمت کی طرف لے کر جائیں گے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہمیشہ ایسے ہی مذاکرات ہوتے ہیں، ماضی کی حکومت نے بھی اگرغلط کمٹمنٹ کی وہ بھی پوری کریں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے آخری دن تفصیلی گفتگو

واضح رہے اس سے قبل پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کے آخری دن آج بھی تفصیلی بات چیت جاری رہی۔

اقتصادی اور مالیاتی پالسیوں کے مسودے کو آج حتمی شکل دی جائے گی، مسودہ اگر آج حتمی شکل اختیار نہیں کرتا تو آئی ایم ایف وفد پاکستان میں مزید قیام کر سکتا ہے، مسودے پر اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں مذاکرات آن لائن بھی جاری رہ سکتے ہیں۔

حکام وزارت خزانہ کے مطابق امید ہے آج ایم ای ایف پی پر معاملات طے ہو جائیں گے، ایم ای ایف پی کے فائنل ہونے کے بعد اسٹاف لیول معاہدہ ہو گا، آئی ایم ایف پاکستان کی طرف سے اٹھائے گئے زیادہ تر اقدامات سے مطمئن ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version