Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ساڑھی پہن کر ورک آؤٹ کرتی خاتون کی ویڈیو وائرل

 یہ حقیقت ہے کہ کسی قسم کا لباس آپ کے شوق میں رکاوٹ پیدا نہیں کرسکتا۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک خاتون کی ویڈیوز موضوعِ بحث ہیں جو ساڑھی پہن کر بھاری بھرکم مشینوں پر ورزش کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

ویڈیو میں خاتون کو اسکواٹس سمیت دیگر ورزشیں کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارت سےتعلق رکھنے والی خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرتیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں بڑی مہارت سے ہیوی ویٹ اُتھاتے ہوئے دیکھا اج سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خاتون نے جہاں تمام صارفین کو ساڑھی پہن کراس مہارت سے ورزش کر کے حیران کیا وہیں صارفین کو کمنٹس باکس میں تعریف کرنے پر بھی مجبور کردیا ہے۔

:مزید پڑھیں

وائرل ہونے والی ویڈیو میں صارفین کی جانب سے متعدد کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔

ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنت کرتے ہوئے کہا کہ بہترین انداز۔

جبکہ ایک صارف نے کہا کہ ساڑھی پہن کرورزش کرنا آسان نہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر نت نئے ٹیلنٹ پر مبنی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version