اسلام آباد کی مقامی عدالت نے رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈا پور کی بریت کی درخواست پر آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لیے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑسے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
رہنما تحریکِ انصاف علی امین گنڈا پورسینئرسول جج شبیربھٹی کی عدالت میں ہوئے۔
پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کردی گئی جس پر عدالت نے علی امین گنڈا پور کی بریت کی درخواست پر آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرلیے۔
سینئرسول جج شبیربھٹی نے کیس کی سماعت 24 فروری تک ملتوی کردی۔
علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی سے متعلق کیس کی بھی سماعت ہوئی۔
رہنما تحریکِ انصاف علی امین گنڈا پور اپنے وکیل کے ہمراہ ایڈیشنل سیشن جج عدنان رشید کی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کی حاضری کے بعد قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔
علی امین گنڈا پور کی جانب سےبریت کی درخواست دائرکی گئی جس پر دلائل کے لیے سماعت میں وقفہ کردیا گیا۔
علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بھارہ کہو میں مقدمہ درج ہوا تھا۔
