Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ڈی ایم حکومت آٹھ ماہ میں آٹھ ارب قرض لے چکی ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت آٹھ ماہ میں آٹھ ارب قرض لے چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سراج الحق نے گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت تیئس کروڑ عوام پریشان ہیں، آج ایک زرعی پاکستان میں آٹا چینی، پانی، بجلی نہیں مل رہی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ ہماری اس بربادی کی وجہ یہ ہے کہ اداروں پر اعتماد ختم ہو گیا ہے، صرف ایک طبقہ خوشحال ہے وہ حکمران ہیں، موجودہ سابقہ حکومتوں نے عوام کو آئی ایم ایف کا غلام بنایا، صدر وزیر اعظم سمیت سب کا مرثیہ ہے حالات بہت خراب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ آئی ایم ایف کے حکم پر قیمتوں میں اضافہ ظلم عظیم ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ تمام پارٹیوں نے عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے، مسائل سے نکلنے کا واحد حل اسلامی ریاست ہے، نبی مہربان کے لائے نظام کے تحت فلاحی ریاست کا قیام ہی ہماری دعوت ہے، سپریم کورٹ اور نیب مکمل ناکام ہو چکے ہیں، قومی اسمبلی بے توقیر ہو چکی ہے، ہم عوام کی خاطر نکلے ہیں، مرکز و صوبوں میں نگران حکومت قائم ہو جانی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں فی الفور عام انتخاب ہونے چاہئیں، اسٹیبلشمنٹ کو سیاست کا حصہ نہیں ہونا چاہیے، ان کے تمام تجربات ناکام ہوئے ہیں، سیاستدان ٹھیک ہو جائیں سب ادارے ٹھیک ہو جائیں گے، جب سیاستدان ڈی ٹریک ہو جائیں تو ادارے بھی ڈی ٹریک ہو جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version